18 اپریل 2013 - 19:30
نامعلوم جوان دو دن موت و حیات کی کشمکس میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا

نامعلوم جوان دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ابنا:پاکستان کراچی سے افغانستان جانے والی ٹیکسلا جی ٹی روڈ انڈر پاس سے زخمی حالت میں ملنے والا جوان دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ موٹر وے پولیس کو دو دن قبل جی ٹی روڈ انڈر پاس سے ایک پچیس سالہ جوان شدید زخمی حالت میں ملا تھا۔ جسے ٹیکسلا پولیس نے پی او ایف ہسپتال میں داخل کروایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ جوان جس نے سلیٹی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کی جیب سے کوئی ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔ نامعلوم جوان دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ٹیکسلا پولیس کو نوجوان کے ورثاء کی تاحال تلاش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲